چنیوٹ،29 ستمبر(اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گلی وبازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے گھروں، دفاترز اور مساجد کو برقی قمقموں سے روشن کیا ہوا ہے جبکہ مذہبی رواداری کو فروع دیتے ہوئے ہر سال کی طرح مساجد، مدارس، گلیوں اور محلوں کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے اور سرکاری عمارات پر بھی خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔
جلوسوں کے دوران عوام کے لیے پانی کی سبیلیں اور کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے، پولیس کی بھاری نفری ضلع بھر میں الرٹ ڈیوٹی پر مامور ہے اور مرکزی کنٹرول روم سے سی سی ٹی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔