چنیوٹ؛ موسلادھار بارش باعث نشیبی علاقے زیر آب

19

چنیوٹ، 19 ستمبر(اےپی پی) :شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش، منگل کی صبح اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاد ھار بارش سے شہر جل تھل ہو گیا۔

بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔شہر کے مرکزی علاقے مدرستہ البنات چوک، ڈھول سکندر چوک، فرنیچر مارکیٹ، ایم سی چوک، شاہراہ قائدداعظم پر بارش کا پانی جمع ہو گیا چند منٹوں کی بارش کے بعد شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا  بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے رُکتے ہی ایم سی کا عملہ بارش کا پانی سڑکوں سے نکالنے میں مصروف عمل ہو گیا  اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی خود پانی کی نکاسی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔