چنیوٹ،21 ستمبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے پولیس خدمت مرکز سمیت مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیااور پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈی پی او نے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے فیڈ بیک لیا اور متعلقہ سٹاف کو ایس او پیز کے مطابق پویس خدمت مرکز میں دستیاب سہولیات مقررہ وقت میں لوگوں کو مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیس موبائل خدمت مرکز،ہسپتالوں میں قائم خدمت کاؤنٹرز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ٹرانسجینڈرز،معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفیئر کیلئے مزید موثر طریقے سے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے ٹریفک پولیس دفتر کا دورہ بھی کیااور شفاف طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔