چنیوٹ، 20 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے پریس کانفرنس کے کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال،عزت کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں چوروں،ڈکیتوں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ چنیوٹ پولیس نے ماہ اگست میں ڈکیتی،راہزنی،چوری کی وارداتوں میں مطلوب3 بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے کارندوں سمیت 100سے زائدملزمان کو گرفتارکرلیا۔ڈکیت گینگز،دیگر ملزمان کے قبضہ سے 2کروڑ،56لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے 15 سے زائد بھینسیں، گائے، 30 سے زائدبکرے،بکریاں دیگرمال مویشی،نقدی،کار،ڈمپر، مزدا، رکشہ،موٹر سائیکلیں، ٹرانسفارمر،تاریں،طلائی زیورات،دیگر مسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا۔ڈکیت گینگز کے ملزمان میں اصغر،شہباز، عمران، صفدر،نعیم، عمران حیدر،ریحان علی، عاطف شامل ہیں۔چنیوٹ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی،چوری کے 80سے زائد مقدمات کو یکسو کیا۔ سرکل سٹی پولیس نے 1کروڑ،43لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، سرکل لالیاں پولیس نے 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، سرکل بھوانہ پولیس نے 16لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ،نقدی،مال مویشی وغیرہ برآمد کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں وارداتوں میں زیر استعمال غیر قانونی اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا۔ڈی پی او نے مال مسروقہ بازیافتہ،طلائی زیورات، نقدی وغیرہ مدعیان کے حوالے کی،مدعیان نے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ اداکیا۔
ماہ اگست میں 59مجرمان اشتہاری،22عدالتی مفروران کو گرفتارکیاگیا۔منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی مہم کے تحت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 137منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،70کلو سے زائد چرس،ہیروئن،2ہزارلیٹر سے زائد شراب برآمدکرلی گئی۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 55ملزمان کو گرفتارکیاگیا،ملزمان کے قبضہ سے 40پسٹل ،7 بندوقیں دیگر اسلحہ،گولیاں برآمد کی گئیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران ا ہلکاروں کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈی پی اوعبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔