چنیوٹ میں آشوب چشم وباءتیزی سے پھیلنے لگی، روزانہ تقریباً دو سو مریض ہسپتال آ رہے ہیں؛آئی سپیشلسٹ

7

چنیوٹ،21 ستمبر(اے پی پی) : چنیوٹ میں آشوب چشم وباءتیزی سے پھیلنے لگی ،روزانہ تقریباًدو سو مریض ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال آ رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر حذیفہ اخلاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیادپر تقریبا ًدو سو کے قریب آشوب چشم کے مرض میں مبتلا مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آتے ہیں ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے بچے ،مردو خواتین آشوب چشم کی بیماری کا شکار ہورہے ہیں، آنکھوں کا سرخ ہونا،جلن، خارش ہونا،دھندلا نظر آنا آشوب چشم کی علامات ہیں ،متاثرہ مریض سے باقی افراد کو علیحدہ رکھنا چاہئے۔