کراچی،23 ستمبر (اے پی پی):سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت پیٹرن انچیف، محمدعلی شاہ،فاطمہ لاکھانی، عمر سعید، وسیم ہاشمی پیٹرن، بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنرسیدافضل زیدی چیئرمین،ڈاکٹر فرحان عیسی صدر اور ہما بخاری بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔
یونین کلب میں ہونے والے آئندہ دوسالہ مدت کیلئے الیکشن کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنراور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، دیگر عہدیداران میں آصف عظیم سینئر نائب صدر،ڈاکٹر حنا جمشیدخان، سلمہ خان، عابدمحمود شیخ اور ندیم خان نائب صدور، مراد حسین وائس چیئرمین، تہمینہ آصف سیکرٹری ویمن ونگ کامیاب قرار پائیں۔
جنرل سیکرٹری کیلئے محمدذیشان مرچنٹ،جوائنٹ سیکرٹری شاہد آفتاب، سیکرٹری فنانس محمد ناصر، نگارمنگی،ایسوسی ایٹ سیکرٹری شگفتہ کاظمی ، چیئرمین امپائرنگ اسامہ بن شجاع ،چیئرمین کوچنگ فرازاعجاز اورچیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی محمداقبال منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ عمران علی بلوچ، سید حسن عسکری، محمد ریحان کاانتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پرہوا۔ اس موقع پر ہائوس نے گزشتہ اجلاس کے منٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی۔