ڈیرہ غازی خان؛نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاران میں انعامات تقسیم

53

ڈیرہ غازی خان،01 سمتبر(اے پی پی):ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاران کے لیے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع  بھر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار ہمارا سرمایہ ہیں، انہی اہلکاروں کی محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جس طرح سخت ترین ہے اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

انعام حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹر مدثر حسین ،شہاب احمد ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر اقبال ،ندیم عباس، فرحت عباس ،محمد ایوب اور کانسٹیبلز سید مقصودحسین ،ضرغام بلوچ ،محمد عرفان، ساجد محی الدین ،منصور الہی اور محمد عنصر  شامل ہیں۔