ڈیرہ غازی خان، 11 ستمبر(اے پی پی): پولیس نے کارروائی کے دوران 150بوریاں نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ خشک دودھ برآمد کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل کی ہدایت پر ہمہ قسمی اسمگلنگ کے خلاف ڈی جی خان پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور تھانہ سخی سرور پولیس نے کارروائی کر کے 150 بوری نان کسٹم پیڈ اسمگل شده خشک دودھ برآمد کر لیا۔یہ دودھ بلوچستان سے آنے والی کوچ میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس نے برآمد شدہ دودھ کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے کہا کہ اسمگلنگ ملکی معشیت کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ ڈی جی خان پولیس اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا کر اس منفی سرگرمی کا ہر صورت تدارک کرنے میں مصروف عمل ہے۔