ڈیرہ غازی خان،19 ستمبر(اے پی پی): پنجاب حکومت کا پروگرام “اب گاﺅں چمکیں گے” ضلع ڈیرہ غازیخان میں کامیابی سے جاری ہے اور رواں ماہ اب تک مجموعی طور پر 1115سرگرمیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ویسٹ کلیکشن کی179،مینوئل سوئپنگ کی442،ڈور ٹو ڈور کلیکشن کی15،ڈی سلٹنگ آف ڈرین کی 268 اور اوپن ہیپس کلیئرنس کی69سرگرمیوں پر کام کیا گیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ “اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کیلئے دیہی یونین کونسلوں میں صفائی و ستھرائی کیلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں اور حکومت پنجاب کے اس انقلابی پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ویژن کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے ہر دیہات میں یونین کونسل کی سطح پر مربوط نظام کے تحت پنجاب کی 70فیصد دیہی آبادی کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔