ڈیرہ غازی خان ،13 ستمبر(اے پی پی): ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے تھانہ سول لائن میں عورت کو حبس بے جا میں رکھنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن افضل نے تھانہ سول لائن میں عورت کی غیر قانونی محبوسگی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور محرر تھانہ سول لائن کو معطل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او نے کہا کہ فوری طور پرایس ایچ او سول اور محرر کو کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے،قانونی حدود سے تجاوز کرنے والے کسی بھی پولیس افسر کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری باالخصوص خواتین کی عزت و آبرو کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔