کمشنر، ڈپٹی کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کا دورہ،اوٹزم سنٹر کا افتتاح کیا

76

ڈیرہ غازی خان،01 ستمبر(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ڈی پی ایس پہنچنے پر پرنسپل کرنل ریٹائرڈ آصف سلیم اور سٹاف نے ان کا  استقبال کیا۔

اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس میں سپیشل بچوں کیلئے اوٹزم(روشنی سنٹر)اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور اوٹزم سنٹر کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روشنی سنٹر حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے اور اس سنٹر کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کے لیے بنائے گئے اس سنٹر کو ڈویژن بھر میں ماڈل بنایا جائے گا کیونکہ قوم کے نونہالوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

کمشنرنے ڈی پی ایس میں ثقافتی سٹالز کا معائنہ بھی کیا جہاں روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے کمشنر  اور ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔

صدر ڈسٹرکٹ بار قیصر عباس خٹک،سٹاف فیکلٹی سید نوشاد حسین،خالد ممتاز،بی او جی کے ممبران  مرزا ظفر اقبال،عارف گورمانی،پروفیسر محمد صادق،سلیم کوثر بھی موجود تھے۔