گوجرانوالہ؛بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،  54  مزید افراد پکڑلیے گئے

24

گوجرانوالہ،21 ستمبر(اے پی پی): وزیرِاعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،  54 بجلی چور پکڑلیے گئے،پکڑے جانے والوں کی کُل تعداد 762ہو گئی، 703 کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ31 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے،تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو19لاکھ11ہزار سے زائد یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت تقریباََ 6کروڑ31لاکھ ہے۔

گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تیرہویں روز تک سٹی سرکل سے194،کینٹ سرکل کے 206اور گجرات سرکل کے84بجلی چو پکڑے گئے اسی طرح سیالکوٹ سرکل کے 107، نارووال سرکل کے 76اور منڈی بہاوالدین سرکل سے 94 پکڑے گئے ہیں، بجلی چوری میں ملوث پائے جانے والے45 زرعی کنکشنز،28کمرشل، 7انڈسٹریل اور682ڈومیسٹک شامل ہیں۔

تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں، 31بجلی چوروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گیپکو چیف نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنزکی نگرانی بذاتِ خودکر رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک پوری طاقت سے گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی میں ملوث پائے جانے والے گیپکو افسران و ملازمین کو بھی ملازمت سے فارغ کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،