گوجرانوالہ،11ستمبر (اے پی پی): گیپکو سرویلنس ٹیموں کی بجلی چوروں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اب تک کل 82 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد ایوب نے بتایا کہ بجلی چوری کرنیوالوں کوگیپکو کی جانب سے 1 لاکھ سے زائدیونٹس کے 40ڈیٹیکشن بلز ڈالے گئے ہیں،جس زمرے میں بجلی چوری کرنیوالوں کو 55 لاکھ روپے سے زائدکا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے بارے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری پکڑنے میں کوتاہی برتنے والے افسران کو فیلڈ سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد ایوب نے کہا کہ بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے اور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔انہوں نے واپڈا ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں بجلی چوری پکڑنے میں مطلوبہ پرفارمنس نہ دکھانے والے افسران و عملہ کو فیلڈ سے فوری طور پر ہٹا دیا جائےگا۔