گھوٹکی؛ حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار اسلحہ میں برآمد، دو  دہشتگرد گرفتار

31

گھوٹکی،21 ستمبر(اے پی پی ):حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ کی کھیپ برآمد کر کے دو دہشگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی منیر احمد کھوڑو کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر میں مشترکہ کارروائی کر کے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایک مکان میں چھاپے کے دوران  بھاری مقدارمیں خطرناک اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی، اسلحہ میں بیرونی ساخت کے راکٹ لانچرز، اینٹی ایئر کرافٹ گن، 10 ہزار راونڈ، کلاشنکوف بارودی مواد اور پسٹل شامل ہی ،کارروائی کے دوران دو  دہشتگردوں فضل امین اور اسد اللہ پٹھان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے۔

 ایس ایس پی منیر احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران مالک مکان موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کے گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ کچے میں ڈاکووں کو فروخت کیا جاتا تھا جو پشاور سے خانپور مہر لایا گیا تھا،گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفیش جاری ہے، اس دہشتگردی منصوبے میں جو بھی عناصر ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔