ٹنڈومحمدخان،20 اکتوبر (اے پی پی): ڈسٹرکٹ چیئرمین سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ملک میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا۔سید قاسم نوید قمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے آواز بلند کی ہے، پیپلزپارٹی صحافیوں کے احتجاج، دھرنوں و مظاہروں میں ساتھ کھڑی رہی ہے،پیپلزپارٹی مستقبل میں بھی صحافیوں کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ حکومت کی جانب سے ہر سال دو صحافیوں کو عمرے کی ادائیگی، پریس کلب کی سالانہ گرانٹ دوگنا کرنے، صحافی کالونی کے قیام سمیت پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا۔