اقتدار میں آکر سندھ کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے گا؛ علامہ راشد محمود سومرو

71

 

ٹنڈومحمدخان،30اکتوبر(اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنماء علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے  کہ سندھ کو یتیم بنانے والوں کو سندھ کی باشعور عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کردے گی، اقتدار میں آکر سندھ کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے گا،تحریک انصاف ماضی بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ امن مارچ کے ٹنڈومحمدخان پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ قبل ازیں علامہ راشد محمود سومرو کا قافلہ ٹنڈومحمدخان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ  مستقبل میں عمران خان کا چیپٹر ختم ہو چکا ہے، نواز شریف نے انتہائی تکالیف کا سامنا کیا، سزا دینے والے انصاف بھی دیں گے، ملک کے اگلے وزیراعظم مولانا فضل الرحمن ہونگے۔