دیر لوئر،31 اکتوبر (اے پی پی):ریسٹ ہائوس تیمرگرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 11 مستحق افراد میں فروٹ و سبزی سے بھری ریڑھیاں تقسیم کی گئیں ۔ایک ریڑھی کی قیمت 60 ہزار روپیہ بنتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مستحق افراد میں پانچ ہزار روپے کی نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان مستحق افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے ،اب یہ لوگ اپنا چولہا خود جلا سکیں گے۔ اس موقع پر مستحق افراد نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔