اوکاڑہ؛انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

19

اوکاڑہ،18اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اور سول سوسائٹیاں انسداد ڈینگی کا حصہ بنیں، اپنے دفاتر اور گھروں کی صفائی ستھرائی پر توجہ دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں،لاپرواہی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میںانسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں خودبھی تمام اداروں کا وزٹ کروں گاتاکہ وہاں سرویلینس اور صفائی ستھرائی کا پتہ لگ سکے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ حافظ محمدعبداللہ، سی ڈی سی آفیسر چوہدری اصغرعلی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ویکٹر سرویلینس کاکام کرنے والی ٹیموں کی سرگرمیوں اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے متحرک ہیں۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔