بھکر،24 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے صبح سویرے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور موقع پر آڑھتی حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ویژن کیمطابق عوام الناس کو سستی اشیاء کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلہ میں گراں فروشی ناقابل قبول ہوگی ۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں بولی کا عمل مکمل کروایا۔اس موقع پر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 15سے 20روپے کی کمی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ تعین کردہ نرخوں کا نفاذ مارکیٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس یقینی بنائیں گے، اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں موجود رہیں گے۔