بی آئی ایس پی  کا سروے روزانہ کی بنیاد پر جاری، تقریباً چارسوپچاس افراد کا اندراج کیا جائے گا؛محمد حیدر

37

سرگودھا،31اکتوبر(اے پی پی): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حیدرنے  کہا  ہے کہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس کفالت پروگرام کا سروے روزانہ کی بنیاد پرکیا جارہاہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس کفالت پروگرام میں نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کے اشتراک سے تقریباً چارسوپچاس افراد کا اندراج کیا جارہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد حیدر نے  کہا کہ تحصیل سرگودھا میں ابتک 90فیصد مستحق افراد کو اُنکی رقم فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روزانہ کی بنیاد پرعوامی شکایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایجنٹوں کو مانیٹر کیا جاتاہے تاکہ کوئی بھی غیر قانونی کٹوٹی نہ کرئے،  اگرکوئی ایجنٹ مستحقین کی رقم سے کٹوٹی کرتے ہوئے پکڑاجائے تواُسکو فوری طورپر بلاک کردیا جاتاہے اور اُسکے خلاف انکوائری شروع کردی جاتی ہے۔