جوہرآباد؛ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آ گاہی  سیشن کا انعقاد

9

جوہرآباد،25اکتوبر( اے پی پی):محکمہ بہبود آبادی خوشاب  کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ  پریس کلب جوہرآباد میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آ گاہی  سیشن کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خوشاب چوہدری محمد شاہد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر حمنہ ملک،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید عباس،ڈاکٹر عنبر کے علاوہ ڈسٹرکٹ  پریس کلب کے صدر عبدالواہیب چغتائی ،راناظہیر ساجد جنرل سیکرٹری ملک ممتاز جاوید اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شا ہد نے کہا کہ ہمارے اس سیشن کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب میڈیا ہمارا بھر پور سا تھ دے  چو نکہ محراب اور ممبر سے نکلنے والی آ واز اور میڈیا کے ذریعے لوگوں کے دماغوں کو ہٹ کرنے سے ہی مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔ انہوں نے صحاقیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

چوہدری محمد شاہد نے کہا کہ بچوں میں مناسب وقفہ ہی ماں اور بچے کی صحت کا ضامن ہو سکتا ہے لہذا اپنے بچوں کی بہترین پرورش کیلئے اپنے وسائل کے مطابق بچے پید ا کریں چونکہ ہم نے بچوں کو ہجوم نہیں ایک قوم بنا نا ہے۔

 ڈپٹی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حمنہ ملک نے محکمانہ کار کردگی اور سیشن کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔قاری عبدالر شید اور صدر الیکٹرانک میڈیا کلب رانا ظہیر ساجد نے بھی قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں کی پیدائش میں وقفے کے ضمن میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعدازاں قاری عبدالرشید نے پاکستان کی خوشحالی و استحکام کی دعا بھی کروائی۔