جیکب آباد؛ یوم سیاہ کشمیر پر اظہار یکجہتی ریلی، عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل

37

جیکب آباد،27 اکتوبر(اے پی پی ): کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ میونسپل چئیرمین شاھزیب خان سرکی، محمد نواز گولو کی سربراہی میں  یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں سول سوسائٹی کے نمائندو سرکاری ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے۔

 اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کے کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ہندوستان سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا آج کے دن بھارتی سرکار نے کشمیریوں کے حقوق کو صلب کرکے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے، ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔