رینالہ خورد: تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ہفتہ صحت  جاری، مختلف سہولیات مفت فراہم کی  جا رہی

5

 رینالہ خورد،25اکتوبر(اے پی پی): پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرڈیپارٹمنٹ حکومت  پنجاب کی ہدایات پرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال رینالہ خوردمیں ہفتہ صحت منایاجارہاہے جو 26 اکتوبر (بروزجمعرات) تک جاری رہے گاجس میں شوگر ،ایچ بی ہیپاٹائٹس بی سی ایڈز، ملیریا اور ٹی بی کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولت میسر ہے  اور  حاملہ عورتوں اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی مفت کی جائے گی جن لوگوں کا ہیپاٹائٹس بھی اور سی پوزیٹو ہوگا ان کے پی سی ار سیمپل بھی لیے جائیں گے۔

اس حوالے سے  ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال رینالہ خورد ڈاکٹراویس انجم کا کہناہے کہ  اندرون شہر و اہل علاقہ سے گزارش ہے کی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔