ساہیوال؛ میونسپل کارپوریشن کے بیکار بیٹھے ملازمین کوتجاوزات کیخلاف مہم میں استعمال کرنے کا فیصلہ

24

ساہیوال،16 اکتوبر(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید نے کارپوریشن کے مختلف برانچز میں بیکار بیٹھے ملازمین کا نوٹس لے لیا اور  کسی کام کے بغیر متعین ملازمین کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انہیں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے لئے استعمال کیا جائے۔

 انہوں نے میونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے میں ملازمین کی کمی کا بہانہ قابل قبول نہیں، مختلف برانچوں میں موجود غیر فعال ملازمین کو استعمال میں لایا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی سفارش کو بھی خاطر میں نہ لایا جائے۔