ساہیوال:فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے؛سید انوار الحسن کرمانی

33

ساہیوال،25اکتوبر( اے پی پی)پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال برگیڈئر(ر) سید انوار الحسن کرمانی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیرقانونی قبضے کے خاتمے کے لئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول کی پری کلاس کے طلبہ و طالبات کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 برگیڈئر(ر) سید انوار الحسن کرمانی نے اسرائیل کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، سکولوں، یونیوسٹیز اور ہسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ ان حملوں کی روک تھام کے اقدامات اٹھائے جائیں۔