ساہیوال ؛ کمشنر کی سڑکوں کی کارپٹنگ میں تاخیر پر اظہار برہمی، جلد مکمل کرنے کی ہدایت

34

ساہیوال،30اکتوبر(اے پی پی):کمشنر شعیب اقبال سید نے  زیر تعمیر سڑکوں کی کارپٹنگ میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار  کرتے ہوئے پسپ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سڑک کی کارپٹنگ رواں ہفتے مکمل کی جائے۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام پر جاری کاموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں  فتح شیر روڈ اور مڈھالی روڈ کے تعمیراتی کام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے  سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ فرید ٹاؤن میں سیوریج لائن ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ پاک پتن روڈ پر72انچ پائپ بچھانے میں بھی تیزی لائی جار ہی ہے تاکہ منصوبے کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

 کمشنر نے اندرون و بیرون لاری اڈوں سے فیس وصولی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔