ساہیوال،16 اکتوبر(اے پی پی): کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نوید عظمت نے کہا کہ ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ /کمپوزٹ (سیکنڈ اینول) امتحان2023 کا آغاز20اکتوبر بروز جمعہ سے ہوگا، جس کے لئے اہل امیدواران کو رول نمبر سلپس کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نوید عظمت نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپس اپنے ادارہ جات سے حاصل کریں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی سلپس ان کے درج کردہ پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹwww.biseswl.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔