صحبت پور؛ گاؤں اویس آباد میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا  افتتاح  کر دیا گیا

11

صحبت پور،31اکتوبر(اے پی پی ): صوبائی نگران وزیر قانون و پارلیمانی امور حاجی میرامان اللہ خان کنرانی نےگاؤں اویس آباد میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کا فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سانول خان میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور یونیسیف کی طرف سے دیے گئے بیگز بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پراےپی پی سے بات کرتے ہوئے حاجی میرامان اللہ خان کنرانی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، عوام میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ بچے تعلیم کی بنیاد پر مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں اور مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے کر اپنے ملک کے ساتھ ساتھ علاقے کا نام بھی روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم دوست ہونےکی خاطراورتعلیم کوفروغ دینےک کیلئے  زیادہ سے زیادہ پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی منظوری دی جائے تاکہ یہاں کے لوگ مستقل تعلیم حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ صحبت پورمیرا آبائی  علاقہ ہے  جتناہوسکامیں اپنےعلاقے کی خدمت عبادت سمجھ کر کروں گاتاکہ یہاں کی عوام روشن مستقبل کی طرف راغب ہو۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپنھل خان کھوسہ ,ڈی اوای محمدصلاح پہنوراورڈاٸریکیٹ ایجوکیشن بلوچستان کےآڈٹ آفیسرمیرمددخان بلیدی بھی موجودتھے۔