قصورمیں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 4 منشیات فروش  چرس سمیت گرفتار

7

قصور،30اکتوبر(اے پی پی):قصورکے نواح قصبہ مصطفی آباد کو ڈرگ فری بنانے کے سلسلہ میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او مصطفی آباد انسپکٹر آصف ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا،آپریشن قصبہ مصطفی آباد اور منشیات کے حوالے سے سراب گوٹھ سمجھے جانے والے دیہات میں کیا گیا، آپریشن کے دوران بدنام زمانہ 4 منشیات فروشوں علی رضا، علی حیدر، زاہد اور ساجد کو گرفتار کر لیا گیا،ساڑھے 4 کلوگرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی اوقصور طار ق عزیزسندھونے ”اے پی پی نیوز“کوبتایاکہ ملزمان عرصہ دراز سے قصبہ مصطفیٰ آباد اور گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرتے تھے‘قصور پولیس قصبہ مصطفی آباد کو ڈرگ فری بنا کر سٹی آف پیس بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ ڈی پی اوقصورنے بتایاکہ منشیات فروشوں کے خلاف ہمارا اعلان جنگ ہے انشاء اللہ منشیات کی آخری پُڑی تک آپریشن  جاری رہے گا۔