مری، 27 اکتوبر (اے پی پی ): مری سفاری ٹرین پلیٹ فارم پر سینڈینز ہائی سکول کے بچوں کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجیتی کے لیے یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ۔
ننھے بچوں نے اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجیتی کے لیے ریلی بھی نکالی ۔بچوں کو سفاری ٹرین انتظامیہ کی جانب سے ٹرین کی سیر بھی کرائی گئی ۔سکول کے ننھے بچوں اور ان کے اساتذہ کے ساتھ سفاری ٹرین عملہ اور سیاہوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔