مظفرگڑھ؛ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، قیمتوں اور نیلامی کا جائزہ لیا

48

مظفرگڑھ،24 اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور منڈی میں صفائی ستھرائی،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں اور نیلامی کا جائزہ لیا۔

  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں دوکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں، سرکاری نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ضلع بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرمیاں عثمان علی نے کہا کہ  شہریوں کو سرکاری نرخوں پر ضروری اشیاء خوردونوش سمیت پھل اور سبزیوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پرمارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔