ملتان، 30 اکتوبر(اے پی پی ):تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمامِ کھیلوں کے سالانہ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں کھیلی گئی انٹرکالجیٹ سکواش چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن پنجاب کالج نے جیت لی،سپیریئر کالج نے دوسری اور سنٹرل کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایونٹ کے میزبان آرگنائزنگ سیکرٹری رانا محمد اشرف تھے اور میچ آفیشلز کا پینل رانا عدنان اور رضوان توصیف پر مشتمل تھا۔
قبل ازیں ملتان کے نئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ نے انٹرکالجیٹ سکواش چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ڈسپلن کے ساتھ محنت کریں کھیل اور تعلیم میں اپنا ادارے شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔