ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا کوڑا کرکٹ اور باقیات جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

17

 

ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کے تدراک کیلئے جاری احکامات کی روشنی میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کوڑا کرکٹ اور باقیات  جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ پیر کے روزملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام سموگ کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی جبکہ  کمپنی کے انفورسمنٹ سکواڈ نے شہر اولیاء میں حکومتی ہدایات پرعمل نہ کرنے والے درجنوں افراد کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ اور باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے،ملبہ جات شاہراؤں پر پھیکنے والوں کو بھی قانونی نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کیلئے مرکزی شاہراہوں پر چھڑکاؤ بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔