ساہیوال، 30 اکتوبر(اے پی پی): مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نورشاہ سب انسپکٹر ذیشان بشیر نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب چک نمبر 49/ GD نورشاہ میں مہندی کی تقریب پر آٹو میٹک اسلحہ سے فائرنگ کرنے والےملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔