نواز شریف کی وطن واپسی؛ میرپور خاص سے ٹرین قافلہ استقبال کیلئے لاہور روانہ

27

میرپورخاص،20اکتوبر(اے پی پی): میاں محمد  نواز شریف کی وطن واپسی پر انکے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن میرپورخاص کے کارکنان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر آصف معراج، چوہدری سجاد احمد،  مرکزی نائب صدر مئنارٹی ونگ روپچند ہوتوانی، مسلم لیگ ن مئنارٹی ونگ کے رہنماء راجیش کرشن،  سٹی رہنماء انور شاہ، حمید عباسی  کی قیادت میں قافلہ میرپورخاص ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں  لاہور کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔

اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے پاکستان آنے سے ڈاکو راج، کرپشن اور جرائم کا خاتمہ ہو گا،  ہم نواز شریف کے ساتھ وہیں سے سفر شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔ کارکنان نے ریلوے اسٹیشن پر نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

 قافلے میں ن لیگ میرپورخاص ضلع کے عہدیداران و کارکنان اور اقلیتی ونگ سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی کثیر تعداد موجود ہے۔