اسلام آباد،26اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ۔وزیر اعظم نے ملاقات میں حکومت کی طرف سے ترجیحی شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات، خاص طور پر معیشت کے استحکام، غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ جاری انتخابی عمل پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔