لاہور،31اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے لاہور میں رنگ روڈ کے زیر تعمیر جنوبی حصے (ایس ایل۔3 ) کا دورہ کیا جہاں انہیں لاہور رنگ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رنگ روڈ کے 8 کلومیٹر لمبے جنوبی حصے (ایس ایل۔3) کی تعمیر 30 جنوری 2024 تک مکمل ہو جائے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے لئے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔