اسلام آباد،27اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط سے گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سےملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ اعظم کے دورہء چین میں پاکستان اور چین کے مابین گلگت اور سنکیانگ میں تجارتی روابط مزید بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں اور دیگر اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلی گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔