پاکپتن، 31 اکتوبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں اب گاوں چمکیں گے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہروں کی طرح پسماندہ اور دیہی علاقوں کو بھی خوبصورت اور صاف ستھرا بنانا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع پاکپتن کے نواحی گاوں سولہ ایس پی کو ماڈل گاؤں بنادیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شہباز سکھیرا نے کہا کہ اب گاوں چمکیں گے منصوبے کے تحت ماڈل گاؤں سولہ ایس پی میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے اور علاقہ مکینوں کو بھی اردگرد کا ماحول صاف رکھنے کی تلقین کی جارہی ہے۔
حکومت پنجاب کے منصوبے”اب گاوں چمکیں گے” کے تحت پنجاب کے دور دراز، پسماندہ اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔