ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کا سنٹرل جیل ساہیوال کے معمولی جرائم میں ملوث 19اسیران کو فوری رہا کرنا کا حکم

65

ساہیوال،31 اکتوبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگزیب نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی نے انکا استقبال کیا۔ سینئر سول جج (کریمینل ڈویژن) محمد سلطان ٹیپو چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگزیب نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال، خواتین وارڈ، قرآن کمپلیکس اور دیگر اسیران کی بارکس کا دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے خواتین وارڈ میں سہولیات اور جیل ہسپتال کے میڈیکل سٹور پر ادویات کا سٹاک کا جائزہ لیا  اور اندرون جیل فیکٹری کے مختلف شیڈوں کے دورے کے دوران اسیران کی جانب سے تیار کردہ کمبل اور قالین دیکھے اور ان کی مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگزیب نے معمولی جرائم میں ملوث 19اسیران کو فوری رہا کرنا کا حکم بھی جاری کیا۔