ڈیرہ بگٹی،30اکتوبر(اے پی پی): ڈیرہ بگٹی میں 7روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی ایچ او آفس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہرشہزاد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے کمسن بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 سال تک کے 77125سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظہرشہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع کے 18 یونین کونسل میں 270موبائل ٹیمیں 25فکس پوائنٹ اور 17 ٹرانزنٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جو 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچاؤ کے لئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو جیسے مرض سے پاک صاف رہے۔
پولیو مہم کے دوران ایف سی، پولیس اور لیویز کے جوان پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔