ہفتہ صحت منانے کا مقصد لوگوں کو ہیلتھ سکریننگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر بلاامتیاز مفت فراہم کرنا ہے،ڈاکٹر مقصود ظفر مان

64

نوشہرہ ورکاں،23 اکتوبر(اے پی پی): میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے کہاکہ ہفتہ صحت منانے کا مقصد لوگوں کو ہیلتھ سکریننگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر بلاامتیاز مفت فراہم کرنا ہے کیونکہ بہت سے مریض اپنی بیماریوں سے لاعلم ہوتے ہیں اسکریننگ ٹیسٹ سے انکی بیماریوں کی تشخیص کے بعد ان کا فری علاج بھی کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال  نوشہرہ ورکاں میں چار روزہ ہفتہ صحت کے موقع پر کیا۔ چار روزہ ہفتہ صحت کا افتتاح

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے کیا ۔ہفتہ صحت کیمپ میں بنیادی تشخیصی ٹیسٹ ہیپاٹائٹس، ایڈز، ٹی بی ،دمہ، شوگر ، ملیریا، غذائی قلت کی تشخیص ،جنرل چیک اپ، پی سی آر کے مفت ٹیسٹ بچوں و حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے سمیت صحت مند طرز زندگی بارے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی،ہفتہ صحت کے آغاز  سے مریضوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ  نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں لگے چار روزہ ہفتہ صحت کیمپ میں اپنی ہیلتھ سکریننگ لازمی کرائیں اور صحت مند معاشرے کا فرد بن کر رہیں۔