اوکاڑہ؛غیر معیاری کھانے پیش کرنیوالے شادی ہالز کے خلاف کارروائی،جرمانے  عائد، اصلاحی نوٹسز جاری

36

اوکاڑہ،21نومبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تقریبات میں غیر معیاری کھانے پیش کرنیوالے شادی ہالز کے خلاف کارروائی  کے دوران مختلف شادی ہالز کا جائزہ، لیتے ہوئے چائنہ سالٹ، کھلے رنگوں کے استعمال اور قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر  24 میرج ہالز کو 248,000 روپے کے جرمانے عائد کئےاور 29 میرج ہالز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے جبکہ9 کلو گرام چائنہ نمک  اور 600گرام کھلا رنگ موقع پر تلف کر دیاگیا۔