ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم و چائلڈز رائٹس کمیٹی کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے موقع پر برٹش ہوم سکول میں تقریب منعقد کی گئی

2

 

ملتان 20، نومبر (اے پی پی ):ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم و چائلڈز رائٹس کمیٹی کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے موقع پر برٹش ہوم سکول میں تقریب منعقد کی گئی ا س موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی ، پرنسپل محمدجابر قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ بچوں کا عالمی دن منانے کابنیادی مقصد عالمی سطح پر بچوں کی تعلیم ، صحت ، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ یہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں انہوں نے کہاکہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 22 ملین بچے سکول نہیں جاتے جو بدترین مسائل کا شکار ہیں، ان کے آئینی حقوق پامال ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بچوں کے حقوق کے لئے اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ بچے ہمارے ملک کے معمار ہیں انہی نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اس موقع پر حاجی خلیل راں ، محمد علی رضوی نے کہا کہ بچوں کے حقوق معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام سے جڑے ہیں۔ ہر ملک اپنے حالات اور وسائل کے حساب سے ان پر کام کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں ترقی کی شرح انتہائی کم ہےاس موقع پر طالبات نےبھی اظہار خیال کیا اور ٹیبلوز پیش کیے ۔