بہاولنگر؛اب گاؤں چمکیں گے حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے،ڈپٹی کمشنر 

4

بہاولنگر،21 نومبر ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر  ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی اس عوامی خدمت منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔

اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور ریونیو افسران کع ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ان امور کی کڑی نگرانی کریں اور صفائی و نکاسی آب کی سرگرمیاں مقررہ اہداف کے مطابق کریں۔

  ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں کے عوام الناس کو وہی سہولیات باہم پہنچانا ہے جو شہریوں کو مل رہی ہیں۔ اس پروگرام سے دیہی سطح پر گورننس بہتر ہوگی اور شہریوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز / دیہی علاقوں  میں  کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر قیادت ریونیو آفیسر حلقہ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، سینٹری انسپکٹر ، ویکسینیٹر، سیکرٹری یونین کونسل ، پٹواری حلقہ، نمبردار کے علاوہ سکول ایجوکیشن، لائیو سٹاک، زراعت اور پولیس آفیسرز کمیٹی میں شامل ہیں ۔ جن کی ذمہ داریاں گھروں، دکانوں، پٹرول پمپس سروس اسٹیشن اور صنعتی یونٹس کی رجسٹریشن کے لیے سروے کرنا ،فیس وصول کرنا اور بنک میں جمع کروانے کے ساتھ ساتھ پیدائش واموات سرٹیفیکیشن، پولیو، ڈینگی، لائیو سٹاک اور زراعت کے محکموں کی سرگرمیوں، بلڈنگ کنٹرول ، صفائی ستھرائی ،واچ اور وارڈ وغیرہ کی نگرانی کرنامینجمنٹ کنٹرول کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونگی اور متعلقہ یونین کونسل میں سرکاری محکموں کا نمائندہ اگر کسی واقعہ کو رپورٹ نہیں کرے گا یا سرکاری، ہسپتال، صفائی و نکاسی سمیت عوامی مسئلے کو تحصیل یا ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں نہ لایا گیا تو اس آفیسر اور تحصیل و ضلعی انچارج آفیسر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے، انسانوں، جانوروں یا فصلوں کو لگنے والی بیماری سمیت دیگر امور کی رپورٹ کی جائے، امن وامان کے مسائل کو بھی فوری رپورٹ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی ممبران متحرک، غیر سیاسی اور سماجی خدمات کا جذبہ رکھنے والے افراد کو بنایا جائے تاکہ اس پروگرام کے ثمرات ہر ہر گھر اور شخص تک پہنچ سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالقیوم قدرت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنرز، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ ،چیف آفیسر ضلع کونسل سمیت ریونیو افسران بھی شریک تھے۔