ملتان ؛ کھاد فیکٹری گرین بیلٹ پر تین سو سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے، ڈی جی پی ایچ اے

23

ملتان، 21 نومبر (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان نے کھاد فیکٹری سے متی چوک تک گرین بیلٹ پر تین سو سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے  ، سایہ دار درختوں میں پلکن،بکائن،نیم اور دیگر درخت شامل ہیں۔سہو چوک تا نادرن بائی پاس سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھر پور شجرکاری کر رہے ہیں،پودوں کو پانی کی فراہمی بھی جاری ہے، شجرکاری کا سلسلہ مارچ تک جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کھاد فیکٹری گرین بیلٹ کے دورہ اور شجرکاری کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ شہر کی تمام اہم مقامات پر شجرکاری کر رہے ہیں،سایہ دار درختوں کے ساتھ ساتھ پھل دار درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ پارکوں میں بھی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں،گرین بیلٹس پر موسم بہار میں پھول لگائے جائیں گے،گل داؤدی کی نمائش کے لیئے تیاریاں جاری ہیں۔

آصف رؤف خان نےکہا کہ گرین بیلٹس سے ملحقہ دکانوں کے مالکان کو بھی شجرکاری میں شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ درختوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے مقامی افراد اور دوکانداروں سے گفتگو کی اور مسائل دریافت کیئے۔