نارووال؛ضلعی انتظامیہ نارروال کی طرف سے سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات میں تیزی

5

 

نارووال ،20 نومبر (اے پی پی):چیف سیکرٹری پنجاب کے خصوصی احکامات پرسموگ کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اقدامات میں تیزی آگئی۔

ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی جانب سےانسداد سموگ مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر شہریوں کو سموگ کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہنے اور سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں سے اجتناب کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔