نوشہرہ ورکاں،21 نومبر(اے پی پی):ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی زیرسرپرستی گوجرانوالہ کے گردونواح میں بلڈڈونیشن کیمپ کا سلسلہ جاری، اس حوالے سے قلعہ دیدار سنگھ پریس کلب اور جامعہ نعمانیہ کے زیر انتظام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگا یا گیا جس میں 200سے زائد خون کے بیگ جمع کئے گئے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ 200بیگ خون عطیہ کرنے والے ڈونرز نے تھیلسیمیا کے سینکڑوں مریض بچوں کو نئی زندگی کا تحفہ دیا ہے اور تھیلسیمیا کے مریض بچے جن کی زندگی کے ٹمٹماتے چراغ بے یقینی اور مایوسی میں مبتلا ہیں، انہیں روشن رہنے کی نئی امید فراہم کی ہے۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ڈی ایس پی فضل سرا ء،چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد،ملک عمران،شوکت ڈار،میر ابرار احمد،اظہر حسین شاہ،عبدارحمان ڈار،شہزاد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔