ڈیرہ بگٹی،21 نومبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کامران رئیسانی نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اظہر شہزادکے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر میر کامران احمد رئیسانی نے باہمراہ تحصیلدارعبدلکریم کے ڈیرہ بگٹی بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف دکانوں جن میں مرغی ،سبزی فروش ،پرچون دکانوں میں نرخ نامے چیک کئے اور قیمتوں سے زائد لینے والے دکانداروں پربھاری جرمانہ عائد کیا۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہر روز بازار کا دورہ کیا جائیگا جس نے بھی نرخ نامے کی خلاف ورزی کی اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل لا کر دکان کو سیل کردیا جائیگا ۔