اقوام متحدہ، 02نومبر(اے پی پی ): اقوام متحدہ میں یونائیٹڈ فار کنسنسس (UfC) گروپ کے مستقل نمائندوں بشمول سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔